راولپنڈی۔شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی خوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی کے بعد کی گئی۔
سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔











