احتجاج اور دھرنے ختم کریں، ہمارے دروازے کھلے ہیں، وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی مشروط دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاجی مارچ اور دھرنے ختم کرنے کے بعد ہی بات چیت کا عمل آگے بڑھ سکتا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ڈھائی سال کی مسلسل محنت اور ٹیم ورک سے ملکی معیشت کو مستحکم کیا ہے۔ ان کے مطابق بڑی مشکل سے حاصل کیا گیا معاشی استحکام ملک کی ترقی اور قومی مفاد کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم نے مذاکرات کی کوششیں کامیاب نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ دوسری جانب احتجاج کے باعث برآمدات اور درآمدات سمیت مینوفیکچرنگ شعبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کا براہ راست اثر ملکی معیشت پر پڑے گا۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ ملک کی عالمی ساکھ کو داؤ پر لگانے سے گریز کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں