انسداد دہشت گردی عدالت کا عمران خان کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جج طاہر عباس سپرا نے حکم دیا کہ عمران خان کو جسمانی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے سابق وفاقی وزرا فرخ حبیب اور حماد اظہر سمیت مراد سعید اور شبلی فراز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور پی ٹی آئی رہنما حسن خان نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں