دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے 15 رکنی قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں آل راؤنڈر فاطمہ ثناء کی بطور کپتان واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوگی۔

پاکستان ٹیم ویمنز چیمپئن شپ میں 9 میچز میں 5 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

تمام میچز 8 سے 20 دسمبر تک روسو کے ونڈسر پارک میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 8, 10 اور 12 دسمبر جبکہ ون ڈے میچز 15, 17 اور 20 دسمبر کو ہوں گے۔

فاطمہ ثناء ویمنز بگ بیش لیگ میں مصروفیت کے باعث آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھیں۔

قومی ٹیم میں فاطمہ ثناء (کپتان), عائشہ ظفر, گل فیروزہ, مومنہ ریاست, منیبہ علی (وکٹ کیپر), نجیہہ علوی (وکٹ کیپر), نشرہ سندھو, صدف شمس, شوال ذوالفقار, سدرہ امین, سیدہ عروب شاہ, تسمیہ رباب, طوبیٰ حسن, ام ہانی اور وحیدہ اخترشامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں