معمر رانا کی بیٹی ریا رانا کی شادی، باپ کی غیر موجودگی، تصاویر وائرل

لاہور۔پاکستانی فلموں کے معروف اداکار معمر رانا کی بیٹی ریا رانا نے علی زاہد کے ساتھ نکاح کرلیا اور نئی زندگی کا آغاز کردیا۔ ریا نے سوشل میڈیا پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

نکاح کی تقریب میں معمر رانا کی عدم موجودگی بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز رہی۔”

نکاح کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور دوست احباب شریک ہوئے۔ ریا رانا سفید ریشمی شرارے اور کڑھائی سے مزین قمیض میں نظر آئیں جبکہ علی زاہد نے سفید کرتا شلوار اور بیج رنگ کی شال پہن رکھی تھی۔

تقریب میں اداکارہ نادیہ جمیل بھی شریک ہوئیں جبکہ ریا کی بہن رانیہ سمیت دیگر اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شگفتہ اعجاز, لائبہ خرم, ہمایل اور ہیرا بلیہ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں