پاکستان اور ترکیہ کا سعودی عرب کے دفاع کے لیے افواج بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہنگامی اجلاس میں پاکستان اور ترکیہ نے سعودی عرب کو درپیش سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنی افواج فوری سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

ریاض میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے حکام نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں اور سعودی عرب کے خلاف جاری حملوں کی شدید مذمت کی گئی جبکہ تینوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود ریٹائرڈ کی مکہ الائنس فار ڈیفنس کے پہلے سیکرٹری جنرل کے طور پر نامزدگی کی بھی توثیق کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں