اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا اور حکومت کی خواہش ہے کہ صوبے میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی ہو۔
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے میں امن اور ترقی کی خواہاں ہے۔ امیر مقام نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری امور اور پیش رفت پر بریفنگ دی۔











