حوثی باغیوں کے حملوں کا خدشہ، پی آئی اے نے ریاض کے لیے پروازیں معطل کردیں

اسلام آباد:مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ریاض کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز PK-753 اور ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز PK-754 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کے مطابق مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے پی آئی اے کے کال سینٹر 786-786-111 پر رابطہ کرکے اپنی پرواز کی تازہ صورتحال معلوم کرلیں۔ ایئرلائن نے مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں