اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ لانگ مارچ اور مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اگر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گورنر راج کے نفاذ کے لیے تیار تھی تاہم پیپلز پارٹی اسے آخری آپشن کے طور پر استعمال کرنے کے حق میں ہے۔











