اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔
وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیک کے مطابق عالمی میڈیا کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی افواج کے ممکنہ استعمال سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔
وزارت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستانی افواج کی کسی بھی قسم کی تعیناتی ضروری ہوئی تو اس سے متعلق تفصیلات متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر فراہم کی جائیں گی۔











