اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی درخواست 15 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔ یہ درخواست سابق پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کو کالعدم قرار دینے اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بحالی کی استدعا کی گئی ہے۔
وفاقی آئینی عدالت پہلے ہی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرچکی ہے جبکہ معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس دیا گیا تھا۔











