فیصل واوڈا نے سیاستدانوں کو گدھا کہہ دیا

اسلام آباد ۔سینئر سیاستدان اور اسٹیبلشمنٹ کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے فیصل واوڈا نے سیاستدانوں کو گدھا کہہ دیا ہے۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے سیاستدانوں کو گدھا کہا ہے، بلکہ یہاں تک کہا کہ انہیں گدھے کہنا گدھوں کی بھی توہین ہے

انہوں نے ملک کی سیاسی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ جمہوریت غلیظ اور گندی ہے اور اس کے رہنما گدھوں سے بھی بدتر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اہم قومی معاملات میں فوج کردار ادا کرتی ہے جبکہ سیاست دان صرف کریڈٹ لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں