اسلام آباد: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ تہران کو اپنے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی مطالبات تسلیم کرنے یا تباہ کن فوجی کارروائی کے خطرے کا سامنا کرنے میں سے کسی ایک کا جلد انتخاب کرنا ہوگا۔
امریکی ریاست ٹینیسی کی ایک یونیورسٹی میں ریزرو آفیسرز ٹریننگ کور کے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی مطالبات تسلیم کرتا ہے یا فوجی کارروائی کا خطرہ مول لیتا ہے۔
امریکی وزیر دفاع کے مطابق ایران اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے روایتی میزائلوں کا بڑا ذخیرہ تیار کر رہا ہے جبکہ واشنگٹن کو تہران کے جوہری عزائم پر بھی تحفظات ہیں۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی فوجی طاقت مخالف قوتوں کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔











