سابق فٹبالر روس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے ہلاک

اسلام آباد: یوکرین کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کھلاڑی رومن میکسی میوک روس کے خلاف جنگ میں ہلاک ہوگئے۔ ان کی ہلاکت کی تصدیق محاذ جنگ سے لاپتا ہونے کے 20 ماہ بعد ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق رومن میکسی میوک نے لاپتا ہونے سے قبل 30 جنوری 2025 کو اپنی اہلیہ کو آخری فون کال کی تھی جس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔
سابق فٹ بالر کی ہلاکت کی تصدیق ان کی بیٹی داریا کے ڈی این اے نمونوں کے میچ ہونے کے بعد ہوئی۔ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں یوکرینی فوج کی جانب سے لڑ رہے تھے۔
رومن میکسی میوک نے اپنے فٹ بال کیریئر کے دوران ڈائنامو کیف، دنیپرو، وولن، چورنومورٹس اور پری کارپیتیا سمیت یوکرین کے مختلف کلبوں کی نمائندگی کی۔ وہ مڈفیلڈر کی حیثیت سے کھیلتے تھے۔
انہوں نے 1998 سے 2002 کے دوران یوکرین کی قومی ٹیم کی جانب سے پانچ بین الاقوامی میچ کھیلے اور 2011 میں فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
رپورٹس کے مطابق 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد انہوں نے فوج میں شمولیت اختیار کی اور 25ویں سیچیسلاو ایئر بورن بریگیڈ میں گنر کے طور پر خدمات انجام دینے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں