فیصل قریشی کی اہلیہ کو ان کا حریم فاروق کو گلے لگانا پسند نہیں آیا؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ان کے تاثرات صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی نے حال ہی میں فلم ’مینگو جٹ‘ کے پریمیئر میں اہلیہ ثنا فیصل اور ساتھی اداکارہ حریم فاروق کے ہمراہ شرکت کی۔
تقریب کے دوران فیصل قریشی نے حریم فاروق کو گلے لگایا اور دونوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر ثنا فیصل کے چہرے کے تاثرات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔
بعض صارفین نے ثنا فیصل کے تاثرات کو دلچسپ قرار دیا جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ وہ حریم فاروق کو جس انداز میں دیکھ رہی تھیں وہ قابلِ توجہ تھا۔ ایک اور صارف نے خیال ظاہر کیا کہ شاید ثنا فیصل بھی گلے ملنے کی توقع کر رہی تھیں۔ بعض صارفین نے سرعام گلے ملنے کے انداز پر بھی اعتراض کیا۔
تاہم ثنا فیصل کی جانب سے تاحال وائرل ویڈیو پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں