عروسہ اور بلال قریشی کی شادی خطرے میں؟ اداکارہ کی پوسٹس نے ہلچل مچا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروسہ قریشی اور بلال قریشی کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

عروسہ قریشی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر چند ایسی پوسٹس شیئر کیں جن میں بے وفائی اور ازدواجی تعلقات سے متعلق باتیں کی گئی تھیں۔ ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ بے وفائی غلطی نہیں بلکہ ایک انتخاب ہے جبکہ دیگر پوسٹس میں بیوی کے بجائے دوسری خواتین میں دلچسپی لینے والے مردوں پر تنقید کی گئی۔

معاملے نے اس وقت مزید توجہ حاصل کی جب عروسہ قریشی نے انسٹاگرام پر بلال قریشی کو اَن فالو کر دیا۔ تاہم بلال قریشی اب بھی انہیں فالو کر رہے ہیں۔

ان سوشل میڈیا سرگرمیوں کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تاہم دستیاب معلومات کے مطابق دونوں کی جانب سے علیحدگی کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں