حاجیوں

سرکاری حج اسکیم واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی کل آخری تاریخ

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کے لیے واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک ادائیگی مکمل کریں۔ ادائیگی نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے بینک کارڈ, ون لنک یا مینول بینک چالان سے کی جا سکتی ہے۔

وزارت کے مطابق حج درخواست منسوخ ہونے سے بچانے کے لیے بروقت ادائیگی ضروری ہے۔ عازمین کو حج پورٹل سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرکے ڈاکٹر سے تصدیق کروانے اور تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ پورٹل پر اپلوڈ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے عازمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر تمام تقاضے پورے کریں اور تازہ ہدایات کے لیے پاک حج ایپ استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں