پشاور: وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے 10 جدید بلٹ پروف بکتر بند گاڑیاں آپریشنل فورس کے حوالے کر دی ہیں۔
سینیئر پولیس افسر کے مطابق یہ گاڑیاں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز اور اہم مقامات کی حفاظت کے لیے استعمال ہوں گی جبکہ ضرورت پڑنے پر انہیں پشاور کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی بھیجا جا سکے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ گاڑیاں گورنر خیبر پختونخوا کے حوالے کی تھیں۔











