لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں اور ہمارے فوجی بڑی دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔
لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ فوجی جوان بہادری سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے شہدا کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔











