کراچی: سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے چھ معروف ادویات کے سات نمونوں کو جعلی قرار دے دیا۔
لیبارٹری رپورٹ کے مطابق آگمنٹن 625 ملی گرام, ویلوسیف 500 ملی گرام, نو اسپا فورٹ, میوکین سسپنشن, بریکسن اور لیکسوبرون لیکوئڈ کے نمونوں میں مطلوبہ فعال اجزا کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لیکسوبرون کے دو مختلف بیچز کے نمونے بھی جعلی نکلے۔
لیبارٹری کے ڈائریکٹر سید عدنان رضوی کے مطابق ادویات کو ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت جعلی قرار دیا گیا ہے اور رپورٹس ڈرگ انسپکٹر اور سندھ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دی گئی ہیں۔











