مشی گن: امریکی ریاست مشی گن کی 47 سالہ خاتون نے سالگرہ پر ملنے والی رقم سے آن لائن لاٹری کھیل کر ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔
اوکلینڈ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون کے مطابق ان کی خالہ نے سالگرہ سے چند روز قبل رقم والا کارڈ بھیجا تھا۔ انہوں نے اس رقم سے آن لائن گیم کارڈ خریدا اور 20 ڈالر کی لاٹری کھیلی۔ گیم کے اختتام پر انعامی رقم دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔











