اسلام آباد: جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے ججز بلاک میں ہوئی جہاں جسٹس محمد علی مظہر نے ان سے حلف لیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں۔











