مارچ ختم نہیں ہوگا

بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے احتجاج سے متعلق مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے جنید اکبر، لطیف کھوسہ، نعیم حیدر پنجوتھا، اسد قیصر، علی زمان، ایمان وسیم، عاطف خان اور فضل محمد کی ضمانت کی درخواستیں بھی خارج کردیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی مجموعی طور پر 250 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جبکہ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں