لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چھوٹے کسانوں کو 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 3 کروڑ روپے سے زائد قرض پر 2 فیصد جبکہ 5 کروڑ روپے تک قرض پر 5 فیصد سود ادا کرنا ہوگا۔ کسان کارڈ پروگرام سے 10 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں جبکہ کسانوں کو بوائی سے قبل ڈیڑھ لاکھ روپے کی مالی معاونت دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال ایک ہزار زرعی انٹرنز بھرتی کیے جائیں گے جبکہ کسانوں کی مالی سہولت کے لیے پنجاب کسان بینک بھی جلد فعال کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے گندم کی خریداری کے لیے 4500 روپے فی من امدادی نرخ یقینی بنانے اور پانی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔











