رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عوامی ووٹنگ میں اپنے دیرینہ حریف لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فرانس فٹبال کے متعارف کرائے گئے خصوصی ایوارڈ ’بی او اے ٹی‘ کے لیے رونالڈو کے 2007-08 کے سیزن کو بہترین قرار دیا گیا۔

رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے اس سیزن میں تمام مقابلوں میں 42 گول کیے اور ٹیم کو پریمیئر لیگ اور چیمپئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میسی کا 2012 کا سیزن دوسرے جبکہ رونالڈو کا 2017 کا سیزن تیسرے نمبر پر رہا۔

تاہم ووٹنگ کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے گئے کیونکہ ایک یورو فیس کے عوض متعدد بار ووٹ ڈالنے کی اجازت تھی۔ منتظمین کے مطابق 5 ہزار سے زائد افراد نے ایک سے زیادہ مرتبہ ووٹ دیا۔ یہ عوامی ووٹنگ پر مبنی اعزاز ہے اور باضابطہ بیلن ڈی اور ایوارڈ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں