اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے میں بڑے تجارتی وفد کے ہمراہ روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کی تیاریوں کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ دورے کے دوران شہباز شریف ماسکو میں مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات بھی متوقع ہے۔











