پی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمے کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 46 ارکان نے شرکت کی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی شریک تھے۔

کمیٹی میں بیرسٹر گوہر, علی امین گنڈاپور اور نورالحق قادری شامل ہوں گے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 3 ارکان کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے سوال اٹھایا کہ حکومتی اعلامیے کے بغیر انہیں کس حیثیت سے قبول کیا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر نے 48 گھنٹوں میں کمیٹی کے باضابطہ اعلان کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں بانی پی ٹی آئی, ان کی بہنوں اور سہیل آفریدی کی رہائی کو وفاقی پارلیمانی کمیٹی کی ذمہ داری قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں