امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 150 سے زائد افغان شہریوں کو پاکستان کے راستے کابل واپس بھیجنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق پہلی پرواز پیر کو امریکا سے روانہ ہوسکتی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کو افغان شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں ان افغان شہریوں کے رشتہ دار بھی شامل ہیں جنہوں نے طالبان کی واپسی سے قبل امریکی فوج کے ساتھ کام کیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق پاکستان ان افراد کی افغانستان واپسی کی نگرانی کرے گا۔











