مسٹر پتلو کی پہلی بیوی کے شوہر پر سنگین الزامات

مسٹر پتلو کی پہلی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی شادی 10 نومبر 2021 کو ہوئی تھی اور تقریباً چار سال بعد انہیں لاعلم رکھ کر طلاق دے دی گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ مالی مشکلات کے دوران انہوں نے شوہر کا ساتھ دیا تاہم شہرت اور دولت ملنے کے بعد ان کے رویے میں تبدیلی آگئی اور وہ دوسری خواتین سے تعلقات قائم کرنے لگے۔

خاتون کے مطابق شوہر نے انہیں نظر انداز کرنا شروع کردیا اور مبینہ طور پر نجی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس صورتحال کے باعث وہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوئیں۔

سابقہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ دوسری لڑکیوں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی دعوے پر یقین کرنے سے پہلے حقائق ضرور جانچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں