امریکا میں خطرناک بیماری کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ

واشنگٹن: امریکا بھر کے پولٹری فارمز میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران 13 لاکھ 20 ہزار سے زائد پرندے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی محکمہ زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست الینوائے کی کلنٹن کاؤنٹی میں سب سے زیادہ پھیلاؤ ریکارڈ کیا گیا جہاں 9 لاکھ 34 ہزار 600 مرغیاں متاثر ہوئیں۔

مینی سوٹا میں 57 ہزار ٹرکیز جبکہ نارتھ ڈکوٹا میں 60 ہزار 600 اور وسکونسن میں 41 ہزار 400 پرندے وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

ماضی میں برڈ فلو کے باعث بڑی تعداد میں مرغیاں تلف کرنا پڑی تھیں جس سے امریکا میں انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔ وائرس سے متاثرہ جانوروں کے رابطے میں آنے والے بعض افراد کی ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوچکی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں