ترکیہ: فوٹو شوٹ کے دوران دلہن غباروں کے ساتھ ہوا میں اڑتے اڑتے رہ گئی

استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران تیز ہواؤں نے دلہن کو غباروں سمیت ہوا میں اچھال دیا تاہم فوٹوگرافر نے بروقت پکڑ کر بڑے حادثے سے بچالیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 اکتوبر کو آبنائے باسفورس کے کنارے فوٹو شوٹ جاری تھا کہ اچانک تیز ہوا کے جھونکے سے دلہن کے ہاتھ میں موجود بڑے غبارے ہوا میں بلند ہوگئے جس کے دباؤ سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھی۔

دلہن قریبی دیوار کی جانب جانے لگی تو فوٹوگرافر نے فوری طور پر اسے سنبھال لیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خوش قسمتی سے دلہن محفوظ رہی اور کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ وہ بعد ازاں اپنا فوٹو شوٹ بھی مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں