اسلام آباد:پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے انٹربینک کنسورشیم کی 2026-2027 کے لیے چیئرمین شپ سنبھال لی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق سلطان علی آلانہ نے کنسورشیم کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پاکستان کی ایس سی او اور اس کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ ایک ہی مدت کے لیے ہوگی۔
وزارت خزانہ نے سلطان علی آلانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان رکن ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے اور سرحد پار تجارت و سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان نے علاقائی اقتصادی انضمام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیا ہے۔











