ویٹی کن کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے امریکی شہری کی حیثیت سے وسط مدتی انتخابات میں ڈاک کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر شکاگو میں پیدا ہونے والے پوپ لیو کا اصل نام رابرٹ پریوسٹ ہے۔ انہوں نے امریکی شہری ہونے کے ناطے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔
ویٹی کن کے پریس آفس کے مطابق پوپ لیو جب بھی ووٹ ڈالنے کے اہل تھے تو انہوں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ وہ پیرو میں قیام کے دوران بھی ووٹ ڈالتے رہے جہاں انہوں نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک مشنری پادری اور بشپ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
ویٹی کن کا کہنا ہے کہ پوپ لیو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جمہوری عمل میں شہریوں کی شرکت صرف حق نہیں بلکہ ذمہ داری بھی ہے۔ وہ امریکی عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن گئے ہیں۔











