اسلام آباد:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ ریپبلکن پارٹی کی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی بڑی وجہ بنی۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگی پالیسی پر بھی سوالات اٹھا دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ریپبلکنز کی شکست کی اصل وجہ تقریباً سب کے سامنے واضح ہے اور وہ ایران کے ساتھ جنگ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ جنگ کے بدلے سینیٹ میں آئندہ 6 سال کے لیے اکثریت کھونا درست سودا تھا تو اسے کھل کر اس مؤقف کا دفاع کرنا چاہیے۔











