ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی

انقرہ: ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی۔

ترک میڈیا کے مطابق معاہدے کے حق میں 279 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 119 ارکان نے مخالفت کی۔ ووٹنگ میں مجموعی طور پر 398 ارکان نے حصہ لیا۔

ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یہ اتحاد مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد کسی ملک کے خلاف جارحانہ کارروائی کرنا نہیں بلکہ خطے میں سکیورٹی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں