نومنتخب مسلم امریکی سینیٹر نے پاکستانی امداد روکنے کا مطالبہ کر دیا

واشنگٹن۔امریکہ میں پاکستان کی امداد روکنے کے لیے امریکہ میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ہیں۔

نو منتخب مسلم امریکی سینیٹر عبد السید نے پاکستان کی امداد روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی قانون کا نفاذ یقینی بنانا چاہیے۔پاکستان کی حالت اگر امریکہ میں کوئی غیر ملکی سب سے بہتر سمجھ سکتا ہے تو عبدل السید ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مصر اور اسرائیل کی فنڈنگ روکنی چاہیے ان کا کہنا ہے ہم کیسے یقینی بنائیں کہ ہم خود بین الاقوامی قانون کے مطابق جوابدہ ہیں؟ اور یہ صرف اسرائیل کا مسئلہ نہیں۔

میں مصر کے ساتھ بھی وہی رویہ رکھتا ہوں جہاں سے میرا خاندان آیا ہے۔ میں پاکستان کے ساتھ بھی وہی رویہ رکھتا ہوں، ہمیں پہلے نمبر پر رہتے ہوئے بین الاقوامی قانون کا نفاذ یقینی بنانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کسی ایسے ملک کو پیسے دے رہے ہوں جو ہمارے پیسوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے لیے استعمال کر رہا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں