عمان: انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں بھارت کی ٹیم پاکستان کے خلاف 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے ارجن راجپوت نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ دیگر بلے باز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ گروپ اے میں پاکستان اور بھارت اپنے ابتدائی میچز جیت چکے ہیں۔ ایونٹ کے دونوں گروپس سے دو، دو ٹیمیں اگلے مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔











