لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔
جاتی امرا میں دونوں رہنماؤں کی ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف نے نواز شریف کو ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانا ہی عوام کو حقیقی ریلیف دینے کا ذریعہ ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جن کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچے۔











