راولپنڈی: اینکر ربیعہ قتل کیس میں گرفتار شوہر احسن کے بیان اور میاں بیوی کے تعلقات سے متعلق سوشل میڈیا دعوؤں کی تفتیش جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم احسن نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے 2010 میں ربیعہ سے پسند کی شادی کی تھی اور دونوں نے مختلف اداروں میں ایک ساتھ ملازمت بھی کی۔ کورونا وبا کے دوران ربیعہ نے اسلام آباد میں سیلون قائم کیا تو اس نے کاروبار میں ان کا ساتھ دیا۔
ملزم کے مطابق سیلون کی دو ملازم خواتین کے درمیان تنازع پر میاں بیوی میں ایک مرتبہ ناراضگی ہوئی تھی تاہم معاملہ حل ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ 16 سالہ ازدواجی زندگی میں کوئی بڑا تنازع نہیں تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے موبائل فونز کے تجزیے میں باہمی ناراضگی کے شواہد سامنے نہیں آئے جبکہ ملزم نے ازدواجی تعلقات مسلسل خراب رہنے کے دعوؤں کی تردید کی ہے۔











