لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے صدر مملکت کا استقبال کیا اور انہیں اپنے حالیہ دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت سے متعلق آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کا اہم ایجنڈا نئے صوبوں کا قیام تھا ،دونوں رہنمائوں نے تفصیلی معاملے پر بات چیت کی
وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون اور مشاورت جاری رکھنے سمیت عوامی فلاحی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، راجا پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنااللہ اور حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔











