لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق چار سال پرانی درخواست 18 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ عمران خان نے 5 نومبر 2022 کو درخواست دائر کرکے فارن فنڈنگ سے متعلق ایف آئی اے کی انکوائری کو چیلنج کیا تھا۔
عدالت ایف آئی اے کو تاحکم ثانی انکوائری سے روک چکی ہے۔ وفاقی حکومت اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین کو درخواست میں نامزد کیا گیا ہے۔











