گووندا کے ساتھ کومل رانی کی نئی رومانوی تصاویر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا اور اداکارہ کومل رانی کی ایک ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

وائرل تصاویر میں کومل رانی کو جامنی رنگ کی ساڑھی جبکہ گووندا کو کوٹ پینٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مداحوں نے تصاویر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا اور بعض صارفین نے دل کے ایموجیز بھی شیئر کیے۔

گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں بھی کومل رانی سے دوستی کی خبروں کے بعد سامنے آئی تھیں۔

اداکار اس سے قبل اپنی نئی فلم ’روپا‘ کی کامیابی کیلئے کومل رانی کے ہمراہ ممبئی کے معروف مندر بھی گئے تھے۔ گووندا کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس کا مقصد انہیں خاندان سے دور کرنا اور ان کی ساکھ متاثر کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں