ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے سپر سکس مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

پاکستان ویمنز ٹیم نے ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں زمبابوے کو شکست دے کر گروپ بی سے سپر سکس مرحلے میں جگہ بنا لی۔

عجمان کے سیون ڈسٹرکٹس اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے کپتان منیبہ علی کے 51 اور عائشہ ظفر کے جارحانہ 42 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

جواب میں زمبابوے کی ٹیم 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا سکی۔ چیپو مگیری تریپانو 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مومنہ ریاست نے 2 اور ام ہانی و طوبیٰ حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

گروپ بی سے سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں