پرتگال: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک پراسرار اشارہ شیئر کرکے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔
41 سالہ اسٹار کھلاڑی نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مسکراتے ہوئے انگلیوں سے ایک منفرد اشارہ کرتے دکھائی دیے اور مداحوں سے اس کا مطلب پوچھا۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ اشارہ رومن ہندسے میں ایک ہزار کی علامت حرف ’ایم‘ سے متعلق ہوسکتا ہے جبکہ بعض مداح اسے ان کے بیٹے میٹیو سے بھی جوڑ رہے ہیں۔
رونالڈو کے کیریئر کے مجموعی گولز کی تعداد 985 ہوچکی ہے اور وہ 1000 گولز کے تاریخی سنگ میل سے صرف 15 گول دور ہیں۔
تاہم رونالڈو یا النصر کلب نے تاحال اس اشارے کی حقیقت واضح نہیں کی۔











