بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

ڈھاکا: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

سیمی فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ کپتان درگاہ راؤ 62، سنجے کمار 30 اور دناوینکتیش 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے بابر علی، بدر منیر اور محمد ادریس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 180 رنز کا ہدف آخری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آخری دو گیندوں پر پاکستان کو کامیابی کے لیے 7 رنز درکار تھے تاہم نعمت اللہ نے پانچویں گیند پر چھکا لگا کر مقابلہ برابر کردیا جبکہ آخری گیند پر چوکا لگا کر پاکستان کو فتح دلا دی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں