تمام معاملات کا حل مشاورت سے نکالا جائے گا، صدر مملکت اور وزیراعظم کا ملاقات میں اتفاق

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام معاملات باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایوان صدر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں ملک کے سیاسی حالات اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کیے جائیں گے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ گزشتہ آئینی ترامیم بھی تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کی گئی تھیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی تمام معاملات پر مل بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں