چکوال:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال میں پنجاب کی پہلی پیراگلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح کردیا۔ چیمپئن شپ 25 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی جس میں 20 ممالک کے 250 پائلٹس شرکت کریں گے۔
سالٹ رینج کی فضاؤں میں 6 براعظموں سے تعلق رکھنے والے پائلٹس پیراگلائیڈنگ کے مظاہرے کریں گے۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو ایڈونچر ٹورازم کا عالمی مرکز بنائیں گے۔ سالٹ رینج کی بلند چوٹیوں سے سرسبز میدانوں اور ثقافتی ورثے تک پنجاب سیاحوں کے لیے بے شمار دلکش مقامات رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایڈونچر ٹورازم کے ذریعے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور پنجاب کی خوبصورتی دنیا کے سامنے پیش کی جارہی ہے۔











