کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر جے یو آئی کارکنان کا دھرنا

کراچی: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی کال پر کارکنوں نے کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر دھرنے دے کر ٹریفک کی روانی متاثر کردی۔

جے یو آئی کارکنوں نے حب ریور روڈ، سہراب گوٹھ اور گھگر پھاٹک پر احتجاج شروع کردیا جبکہ گھگر پھاٹک پر بڑی تعداد میں کارکن جمع ہوکر دھرنا دے رہے ہیں۔

احتجاج کے باعث مختلف شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں