وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کی درمیان ملاقات، پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق اہم اعلان متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور لیوی کے خاتمے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔

ملاقات میں جماعت اسلامی کے وفد کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں کمی کے مطالبے کے علاوہ مہنگی گندم اور آٹے کا معاملہ بھی وزیراعظم کے سامنے اٹھایا جا رہا ہے۔

جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر لیاقت بلوچ، سید فراست علی شاہ، عنایت اللہ خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں جبکہ حکومتی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احسن اقبال اور علی پرویز ملک سمیت دیگر حکام شریک ہیں۔

ملاقات کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔

ملک میں حالیہ مذاکرات کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت 314 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 348 روپے فی لیٹر تک آچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں