پاکستان کی قیادت قابل احترام، ٹرمپ نے ایک بار پھر تعریفوں کے پل باندھ دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے حوالے سے مثبت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ملکی قیادت کو قابلِ قدر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف دونوں باصلاحیت اور قابل احترام شخصیات ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں آٹھ ممکنہ جنگیں رکوا دیں جن میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی بھی شامل تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں